ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی کا پرانابس اسٹانڈ کچرے کے ڈھیر میں منتقل

سرسی کا پرانابس اسٹانڈ کچرے کے ڈھیر میں منتقل

Sun, 04 Mar 2018 19:06:29    S.O. News Service

سرسی:4/ مارچ (ایس اؤنیوز)روزانہ ہزاروں مسافر وں سے گنجان رہنے والا سرسی کا پرانا بس اسٹانڈ کچرے کے ڈھیر بن گیا ہے۔ شہر کے مشہور و معروف ماری کامبا جاترا کی وجہ سے پرانے بس اسٹانڈ پر بسوں کی نقل وحمل کو روک دیاگیا ہے۔ ٹرافک محکمہ ہر سال منافع کی خاطر بس اسٹانڈ کو عارضی باکڑوں میں منتقل کرتےہوئے دکانوں کو کرایہ پر دیتاتھا مگر اس مرتبہ سخت احکامات کی وجہ سے کسی کو بھی دکان کے لئے موقع نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے بجائے پرانے بس اسٹانڈ میں فائر برگیڈ، ایمبولنس اور کے ایس آرپی کی سواریوں کو کھڑا کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

مگر جاترے کے دوران دیگر جگہوں پر عارضی دکانیں لگائے ہوئے لوگ بس اسٹانڈ میں ہی ناشتہ ، کھانا وغیرہ کھا کر برتن، لوٹا،دیگر پلاسٹک کے اشیاء کا کچرا وہیں صحن میں پھینکنے کی وجہ سے کچرے کا ڈھیر جمع ہوگیا ہے۔ بلدیہ والے سارے شہر کی صفائی میں مصروف ہیں تن دہی سے کام کررہے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ ان کی نظریں پرانے بس اسٹانڈ میں ذخیرہ اندوز کچرے کی طرف نہیں جارہی ہیں،نتیجہ کے طورپر بس اسٹانڈ کے اطراف بدبو پھیل رہی ہےعوام کے لئے چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے، باشعور و سنجیدہ عوام نے بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ سے مانگ کی گئی ہے کہ کم سے کم بس اسٹانڈ میں کچروں کے ڈبوں کا انتظام کریں تاکہ کچھ تو صفائی نظر آئے اور بدبو زیادہ نہ پھیلے۔


Share: